پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نواب ثنا اللّٰہ زہری نے جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کردی۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران ثنا اللّٰہ زہری نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف اُن ہی کی جماعت بی اے پی کے ناراض اور اپوزیشن ارکان کی تحریک کی حمایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ یہاں ناراض اور اپوزیشن کے 40 اراکین بیٹھے ہوئے ہیں، اب جام کمال خان کو استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ جام کمال پر ایوان کا اعتماد نہیں رہا، اُنہیں گھر چلے جانا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعلیٰ تھا، دوست میرے خلاف ہوگئے تو میں نے استعفیٰ دے دیا تھا، میں نے بطور وزیراعلیٰ استعفیٰ دیا تو مجھ پر کیا فرق پڑا۔
نواب ثنا اللّٰہ زہری نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں ماضی میں بھی وزراء اعلیٰ استعفیٰ دے کر گھر جاچکے ہیں۔
Comments are closed.