وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی موبلٹی پروجیکٹ کے تحت جام صادق پل کے متبادل کے طور پر ایک نئے پل کی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجے بن حسائن سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کے دوران کیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کلیکشن لوکل کونسل کو دینے کے فیصلہ پر عمل درآمد کیا جاچکا ہے جبکہ رولز آف بزنس میں ترمیم ہورہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا پراپرٹی ٹیکس کا عملہ سیکریٹری بلدیات کے حوالے ہوچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے تحت کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پراپرٹی ٹیکس کلیکشن کا جدید نظام متعارف ہوگا۔
کراچی موبلٹی پروجیکٹ کے تحت جام صادق پل کی بحالی کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ مذکورہ پل کے متبادل کے طور پر ایک نیا پل بھی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.