پاکستانی ڈاکٹروں نے ایک مرتبہ پھر نیا کارنامہ سرانجام دے دیا ہے، جامعہ کراچی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی دوا تیار کرلی گئی ہے۔
جامعہ کراچی کے شعبہ آئی سی سی بی ایس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ کلینیکل ٹرائل ڈاکٹر رضا شاہ نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کی دوا تیار کرلی گئی ہے۔
ڈاکٹر رضا شاہ نے کہا کہ دوا کو پاکستان اور چین کے ماہرین نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے، دوا کا کلینکل ٹرائل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائلز کی منظوری ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے دی تھی۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوحو نے تقریب میں آن لائن شرکت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر کلینیکل ٹرائل میں حصہ لیتا رہا ہے، صحت کے شعبے میں پاکستان اورچین مشترکہ کاوشیں کررہے ہیں۔
Comments are closed.