جمعرات6؍جمادی الاوّل 1444ھ یکم؍دسمبر 2022ء

جامعہ کراچی نے بی اے پرائیوٹ سال دوم کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفرحسین نے جمعرات کی رات بی اے پرائیوٹ سال دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

بی اے پرائیوٹ کے امتحانات میں رابعہ صدیقی بنت عبدالرشید صدیقی سیٹ نمبر 235172 نے 789 نمبرز کے ساتھ پہلی، نمرہ طارق بنت طارق زبیر سیٹ نمبر 232319 نے 761 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ حضرت علی ولد شاہ زمان سیٹ نمبر 230416 نے 755 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ان امتحانات میں 4025 طلبہ شریک ہوئے، 347 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن، 1103 کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ دو طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 36.07 فیصد رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.