best really free hookup sites knoxville hookups hookup Parsippany NJ best place for discreet hookups married hookup Uniondale emily willis hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جامعہ کراچی خود کش حملہ: دہلی کالونی کے 2 فلیٹس پر چھاپہ

جامعہ کراچی میں ایک روز قبل ہونے والے خود کش حملے کی تفتیش کے سلسلے میں سی ٹی ڈی اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہلی کالونی میں 2 فلیٹس پر چھاپہ مارا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق چھاپوں کے دوران پاکستانی اور غیر ملکی موبائل فون سمز اور دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ کارروائی زیرِ حراست مختلف افراد کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔

جامعہ کراچی خود کش دھماکے میں چینی اساتذہ کرام کے ساتھ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور خالد کی میت کو سرد خانے سے ان کے گھر منتقل کر دیا گیا۔

تفتیشی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مختلف چھاپوں کے دوران اب تک 6 سے 7 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہلی کالونی کے فلیٹس میں یہ چھاپے جامعہ کراچی دھماکے کے تناظر میں مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں ایک روز قبل ہونے والے خودکش حملے میں 3 چینی شہری اور ڈرائیور خالد جاں بحق ہو گیا تھا۔

یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خاتون نے وین قریب پہنچنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.