بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جامشورو: آر بی او ڈی سیم نالے کا مضر صحت پانی کراچی نہر میں چھوڑ دیا گیا

جامشورو میں آر بی او ڈی سیم نالے کا مضر صحت پانی کراچی نہر میں چھوڑ دیا گیا۔

 محکمہ آبپاشی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی نہر سے جامشورو، مہران یونیورسٹی کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے، جامعہ سندھ اور کوٹری شہر کو پینے کا پانی سپلائی ہوتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نہر کا پانی کینجھر جھیل کے ذریعےکراچی شہر کو بھی  سپلائی کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آر بی او ڈی سیم نالے میں برساتی پانی اوور فلو ہوگیا ہے، پانی کراچی نہر میں چھوڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر جامشورو نے سیم نالے کو کٹ لگواکر پانی کراچی نہر میں چھوڑنے کا حکم دیا۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین کا کہنا ہے کہ میرے علم میں نہیں ہے کب کٹ لگایا، عموماً کٹ تب لگایا جاتا ہے جب سیم نالہ اوور فلو ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آر بی او ڈی میں بلوچستان اور سندھ کی فیکٹریوں کا فضلہ چھوڑا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.