منگل4؍جمادی الاوّل 1444ھ29؍نومبر2022ء

جاری اسمبلی اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہا جاسکتا، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اسمبلی کے جاری اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے نہیں کہا جاسکتا، نہ ہی گورنر راج لگایا جاسکتا ہے۔

ذرائع پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے بھی رواں سیشن کاخاتمہ ضروری ہے، وزیراعلیٰ کے خلاف سابقہ تحریک عدم اعتماد 41 ویں سیشن کے پارلیمانی بزنس کا حصہ تھی۔

اپنے بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ اپوزیشن اقلیت میں ہے اور اقلیت میں ہی رہے گی، عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی ہدایت پر اسمبلی توڑنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ق کے اراکین کی تعداد191ہے، تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق ہے، وہ لے آئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.