راولپنڈی تھانہ سول لائن کی حدود میں جادو ٹونہ کا الزام لگاکر سسرال والوں نے بہو پر تشدد کیا اور زبردستی سر کے بال کاٹنے کی کوشش کی۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد واقعے میں ملوث ایک ملزمہ اور ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، متاثرہ خاتون کو مارا پیٹا گیا اور اس کی دو کمسن بچیوں کے سامنے زمین پر گھسیٹا گیا۔
راولپنڈی کے علاقے راجوں کی ڈھوک میں خاتون پر اس کی نند اور شوہر نے پہلے جادو ٹونے کا الزام لگایا پھر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے دوران خاتون کو تھپڑ مارے گئے، زمین پر گھسیٹا گیا اور زبردستی سر کے بال کاٹنے کی کوشش کی گئی۔
راولپنڈی پولیس نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد واقعے میں ملوث مرد اور عورت کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق متاثرین نے واقعہ کی رپورٹ درج نہیں کروائی لہٰذا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا ہے، ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Comments are closed.