hookup Middle Island gay byu hookups curvy hookup 2010 free hookup apps hookup hotshot mature boyne tannum hookup rules

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جادوٹونے کی باتیں ہمیں نہ سنائیں، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ جادو ٹونے کی باتیں ہمیں نہ سنائیں، جادو ٹونے، جنات کی باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں۔ 

نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ آپ کے پیسے کون سے جنات یا چڑیلوں نے بیرون ملک منتقل کیے۔

شہباز گِل نے اپنے بیان میں کہا کہ  نواز شریف بنا نہیں جاسکتا وہ پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف روز پیدا نہیں ہوتے، ہر 200 سال بعد پیدا ہوتے ہیں، پہلے نواز شریف میر جعفر کی شکل میں پیدا ہوئے تھے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نون لیگ کی جدوجہد ہے کہ اب کوئی عمران خان کی طرح مہرہ بن کر سامنے نہ آسکے، ایسی جمہوریت سے عوام کو ہمیشہ کےلیے نجات ملے، یہ ملک کی اہم ترین تقرریاں جادوٹونے سےکرتے ہیں،وزیراعظم کی بجائے جنات تقرریاں یا طوطا فال نکالتے ہوں توتماشا بننا حیرانگی کی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ملک کی اہم ترین تقرریاں جادوٹونے سےکرتے ہیں، وزیراعظم کی بجائے جنات تقرریاں یا طوطا فال نکالتے ہوں تو تماشا بننا حیرانگی کی بات نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.