وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ جاتی امراء کا اصل نام موضع مانک ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کل سے سنسنی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میرا نام لے کر باتیں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری زمین کسی کے نام منتقل نہیں ہو سکتی، 89ء، 92ء اور 94ء میں زمینیں منتقل کی گئیں، سارا نظام کمپیوٹرائزڈ ہو گیا ہے، سارے ٹرانسفر جعلی نکلے۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ میرا نام لے کر افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ان سے متعلق وضاحت پیش کر دوں، پچھلے 2 دنوں سے افواہوں کی بارش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عطاء تارڑ سابق حکومتِ پنجاب کے اجرتی ملازم رہے ہیں، انہیں 20 ہزار روپے پر سابق وزیرِ اعلیٰ نے ملازم رکھا تھا۔
وزیرِ اعظم کے مشیر نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ روز سرکاری زمین پر قبضے کا معاملہ اٹھایا گیا، سنسنی پھیلائی گئی کہ شریف خاندان کے آبائی گھر پر کوئی کارروائی ہونے جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون کے سوشل میڈیا ونگ نے رات کو سنسنی پھیلائی گئی کہ کنٹینر آگئے ہیں، سرکاری زمین کسی کے نام منتقل نہیں کی جا سکتی۔
شہزاد اکبر نے یہ بھی کہا کہ جو چور ہوتا ہے اسے پولیس کی گاڑی کہیں نظر آ جائے تو سمجھتا ہے کہ پکڑنے آ گئی، نون لیگ کے اراکین اینٹی ڈپریشن دوائیں لیں۔
Comments are closed.