دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے سر کر لیا۔
ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔
8611 میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے، جسے آج صبح 7 بج کر 42 منٹ پر ثمینہ بیگ نے سر کیا۔
اس سے قبل ثمینہ بیگ نے 2013ء میں ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کیا تھا۔
ثمینہ کی ٹیم کے اراکین میں شامل عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور اکبر سدپارا بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی خواتین کوہ پیما نائلہ کیانی کی بھی کے ٹو سر کرنے کے لیے پیش قدمی جاری ہے۔
کے ٹو سر کرنے کی اس کوشش میں ایران، قطر، عمان سمیت کئی ملکوں کی خواتین بھی شامل ہیں۔
Comments are closed.