بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ثانیہ مرزا کا ایبا قریشی اور اظہر محمود کے مکالمے پر تبصرہ

بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سابق قومی کرکٹر  اظہر محمود اور اہلیہ ایبا قریشی کی دلچسپ گفتگو پر ردعمل دے دیا۔

ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی نے کوئٹہ گلیڈی…

انہوں نے ایبا قریشی کے شوہر سے شکوہ کناں ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اظہر محمود کے اسٹائل کو ہی اپنے ٹوئٹ میں بھی استعمال کیا۔

ایبا قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں اظہر محمود سے وقتی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’کبھی مجھے بھی ایسے دیکھ لیا کریں۔‘

ثانیہ مرزا نے ایبا قریشی کے اس ٹوئٹ پر لکھا کہ ’اجو بھائی (اظہر محمود) کے انداز میں ، خدا کیلئے ایبا۔‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اظہر محمود کا اسٹائل اپناتے ہوئے انہی کے انداز میں لکھا۔

سابق قومی کرکٹر اور پی ایس ایل کے سیزن 6 کی فاتح ٹیم…

ایبا قریشی نے ثانیہ مرزا کے ٹوئٹ پر لکھا کہ ’ان کا یہ نرالا انداز کبھی نہیں بُھلایا جاسکے گا۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.