ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

ثانیہ مرزا آج کل کس بات پر خوش ہیں؟

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ سے ان کے مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی نئی ویڈیو میں انہیں پاکستانی میک اپ آرٹسٹس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ثانیہ مرزا اس ویڈیو میں ایک نشست پر بیٹھی ڈانس کر رہی ہیں جبکہ اس پوسٹ کے کیپشن میں اُن کا لکھنا ہے کہ یہ جمعہ کی رات ہے، آخر کار 12 گھنٹے مسلسل جاری رہنے والی شوٹنگ اختتام پزیر ہوئی۔

اس ویڈیو میں ثانیہ مرزا کے چہرے کی خوشی سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے آنے والے شو کے پہلے سیزن کی شوٹنگ مکمل ہونے پر کتنا خوش ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.