بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تیونس: نجلا بودن پہلی خاتون وزیر اعظم نامزد

تیونس کے صدر نے نجلا بودن کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم نامزد کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق صدر قیس سعید نے بدھ کے روز نجلا بودن حرم رمضان کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم نامزد کرتے ہوئے حکومت سازی کی دعوت دی ہے۔

صدر قیس نے 63 سالہ نجلا بودن سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد نئی حکومت میں شامل وزراء کے ناموں کا اعلان کریں۔

نجلا بودن پیشے کے اعتبار سے استاد ہیں اوروہ انجینئرنگ جیالوجسٹ کے طور پر تیونس یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔

اس وقت نجلا ورلڈ بینک کے تعاون سے وزارت تعلیم میں میں ہائر سائنٹیفک ریسرچ کے ایک منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔ وہ اسی وزارت میں تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے (QEC) کے شعبے کی نگراں بھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.