گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ تین دنوں میں جو پاکستان میں ہوا وہ ملک کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں استحکام پاکستان کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم سب پاکستان سے ہیں چاہے کسی بھی مسلک مذہب سے ہوں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی فرد واحد کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔ ملک چلانے میں سب کا کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کا کردار سب کے سامنے ہے، اس سے بڑا سانحہ کیا ہو سکتا ہے کہ بانی پاکستان کی ریذیڈنسی جلادی گئی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کورکمانڈر ہاؤس لاہور سمیت ایمبولینس، سرکاری املاک جلا دی گئیں۔ سی پیک کے خلاف بیرونی قوتیں برسر پیکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف قرضہ دے نہیں رہا۔ بحثیت گورنر چاہتا ہوں سیاست سے بالاتر ہو کر پاکستان کا سوچیں۔
Comments are closed.