جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک میں کتے کی جان پر بن آئی، اسے ایک تیندوے کے ساتھ ٹوائلٹ میں کئی گھنٹے گزارنا پڑگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ کتا تیندوے سے بچتے بچاتے دوڑ کر ایک مکان کے ٹوائلٹ میں گھس گیا جبکہ تیندوا بھی اس کا پیچھا کرتے ہوئے وہاں داخل ہوگیا اور اور دونوں کئی گھنٹے ٹوائلٹ میں بند رہے۔
تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ اس دوران تیندوے نے کتے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ رپورٹ کے مطابق جب تیندوا ٹوائلٹ میں گھسا تو لوگوں نے اس دروازہ بند کر دیا تھا۔
فاریسٹ آفیسر نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’تصور کریں کہ ایک کتا ایک تیندوے کے ساتھ گھنٹوں باتھ روم میں بند رہا اور زندہ باہر آ گیا۔ ایسا صرف بھارت میں ہوتا ہے۔ ان کے مطابق حالانہ تیندوا کتے کا پیچھا کر رہا تھا۔
Comments are closed.