سعودی وزیر خارجہ شہزاد فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ خالصتاً اقتصادی ہے۔
حالیہ انٹرویو میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اوپیک پلس کا فیصلہ خالصتاً اقتصادی ہے، جسے رکن ممالک نے متفقہ طور پر قبول کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوپیک پلس ممالک نے ذمہ داری سے کام کیا اور مناسب فیصلہ کیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اوپیک پلس ممالک مارکیٹ کو مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن سے تعلقات اسٹریٹجک ہیں، جو خطے کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد پر قائم ہیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن کےدرمیان فوجی تعاون دونوں ممالک کے مفادات کے لیے جاری ہے، امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ادارہ جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس یوکرین تنازع روکنے کے لیے فریقین کو بات چیت کی طرف لانا چاہتے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت ابھی تک ٹھوس نتائج تک نہیں پہنچی، اب مذاکرات کے چھٹے دور کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
Comments are closed.