وفاقی وزیر توانائی اور پیٹرولیم عمر ایوب نے کہا ہے کہ تیل اور گیس کی پیداوار کا شعبہ اس کی سپلائی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر توانائی عمر ایوب نے تیل اور گیس کمپنیز کے سی ای اوز اور ایم ڈیز کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں تیل و گیس کی دریافت اور پیداوار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر توانائی اور پیٹرولیم عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تیل اور گیس کی پیداوار کا شعبہ تیل اور گیس کی سپلائی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سنبھالتے ہی تیل و گیس کے بلاکس کی نیلامی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سال تیل و گیس کے 20 بلاکس نیلام کیے گئے۔
Comments are closed.