نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو فٹ قرار دے دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پینل نے محمد رضوان کو فٹ قرار دیا۔
محمد رضوان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے کمر درد میں بہتری نظر آئی تھی تاہم ان کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا تھا۔
ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی کمر کی تکلیف کا جائزہ فزیو اور ٹیم ڈاکٹر نے کیا ہے، وہ اس وقت بہتر لگ رہے ہیں، میچ میں شمولیت پر فیصلہ گراؤنڈ میں لیا جائے گا۔
Comments are closed.