وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تیسری دنیا کی معیشتیں دباؤ کا شکار ہیں۔
ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں سیکیورٹی اور کوآرڈی نیشن پر مکالمے میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے مسائل درپیش ہیں۔
واضھ رہے کہ مکالمے میں امریکی مندوب، رومانیہ اور سلوینیا کے وزراء خارجہ نے بھی شرکت کی۔
Comments are closed.