تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کےلیے 164 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
مہمان ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے 64 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ تجربہ کار ڈیرل مچل نے 33 رنز بنائے۔
ول ینگ کے 17، مارک چپمین کے 16 اور جمی نیشم کے 10 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقرر 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 163 کا ہندسہ بورڈ پر سجایا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں لیں، شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں زمان خان کی جگہ پر نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی کپتان ٹام لیتھم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں چیڈ بوز، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیپمین، جمی نیشم، رچن رویندرا، ایڈم ملن، میٹ ہینری، اش سوڈھی اور بین لسٹر شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ابتدائی دو میچز میں پاکستان نے باآسانی کامیابی سمیٹی تھی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ پہلے میچ کی طرح لگ رہی ہے، کنڈیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو کم سے کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے۔
Comments are closed.