بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تیسرا ون ڈے، پاکستان کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی

انگلینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے لئے پاکستان کی کرکٹ ٹیم لندن سے برمنگھم پہنچ گئی۔ قومی کرکٹرز آج نیٹ پریکٹس کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچز جیت کر انگلینڈ نے سیریز میں دو-صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.