تنزانیہ کے صدر نے کئی مہینوں بعد بالآخر قبول کرلیا کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز موجود ہیں۔
تنزانیہ کے صدر کا دعویٰ تھا کہ ملک میں دعاؤں کے ذریعے کوروناوائر س کو شکست دی جاچکی ہے۔
دوسری جانب سربراہ عالمی ادارہ صحت نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تنزانیہ کے صدرجان ماگوفولی نے شہریوں کو صرف مقامی سطح پر بنے ہوئے ماسک پہننے اور کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
تنزانیہ اپریل 2020 کے بعد سے کورونا وائرس کے اعداد وشمار اپ ڈیٹ نہیں کررہا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بہت سے افراد کو سانس لینے میں دشواری ہے جبکہ اسپتالوں میں نمونیہ کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
Comments are closed.