تیرہوں قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہوگی۔
ماڈل ٹاؤن فٹبال کلب کی دستبرداری کے بعد ٹورنامنٹ میں اب 19 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
کورونا وائرس وبا کے دوران ہونے والے ٹورنامنٹ میں 400 سے زائد پلیئرز اور آفیشلز بغیر کووڈ ٹیسٹ کے میدان میں اتریں گے۔
قومی وویمن فٹبال چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 20 ٹیموں کو شرکت کرنا تھی تاہم ماڈل ٹاؤن فٹبال کلب آخری لمحات میں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوئی، اب مقابلہ 19 ٹیموں کے درمیان ہوگا، جنہیں 5 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے اس بات کی تصدیق کی کہ ٹیموں کیلئے کورونا ٹیسٹ کی شرط نہیں رکھی گئی، پی ایف ایف اپنے وسائل کے مطابق اقدامات کررہا ہے، ہر ٹیم کو ایس او پیز کا بتادیا گیا ہے جبکہ ہر کلب کو گرانٹ بھی دی گئی ہے۔
ڈینئل لمونس نے کہا کہ پی ایف ایف کی پوری کوشش ہے کہ پلیئرز کی صحت کا مکمل خیال رکھا جائے، اگر ٹورنامنٹ کے دوران کوئی مثبت کیس سامنے آیا تو فوری طور پر ٹورنامنٹ کو روک دیا جائے گا۔
تین اپریل تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں فاتح ٹیم کو 10 لاکھ جبکہ رنرز اپ کو ساڑھے 7 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
کوارٹر فائنل کوالیفائی نہ کرنے والی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے فوری آؤٹ نہیں ہوں گی، ٹیبل پر آخری نمبروں کی ٹیموں کے درمیان ناک آوٹ کی بنیاد پر ڈیولمنٹ اسٹیج راؤنڈ ہوگا۔
Comments are closed.