بدھ 14؍محرم الحرام 1445ھ2؍اگست 2023ء

تھائی لینڈ: فائر کریکرز کے گودام میں دھماکا، 12 افراد ہلاک، 121 زخمی

تھائی لینڈ میں فائر کریکرز کے گودام میں دھماکا ہونے سے 12 افراد ہلاک اور 121 زخمی ہو گئے۔

تھائی حکام کے مطابق دھماکے سے گودام کے اطراف کے 2 سو سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

حکّام نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گودام میں دھماکا ویلڈنگ کرنے کے دوران ہوا۔

تھائی حکّام کا یہ بھی کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے نارتھیواٹ کے شہر سونگائی کولوک میں فائر کریکرز کا یہ گودام غیر قانونی طور پر  بنا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ کا تعمیراتی شعبے میں حفاظتی ریکارڈ بہت خراب ہے اور وہاں اس قسم کے جان لیوا حادثات عام ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بنکاک میں زیرِ تعمیر ایک پل گرنے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.