راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں الیکشن کمیشن نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد کر دی۔
کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے اڈیالہ جیل میں کی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے فردِ جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی ۔
اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
ملزمان نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.