پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا، ن لیگ کی فنڈنگ سامنے آئی تو سب پتا لگ جائے گا۔
لاہور میں پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ گھڑی معاملے میں مجھ پر بے حد تنقید کی گئی، کیس بنایا گيا، ہر طرح سے میری کردار کشی کی گئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اتوار کو دن 2 بجے مینار پاکستان پر جلسہ کروں گا، ہمیں مل کر جدوجہد کرنی ہے، ساری قوم کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سب کو پتا ہے میری جان کو خطرہ ہے، ملک کے اوپر چوروں کا ٹولہ مسلط ہے، ان چوروں کے احتساب اور حقیقی آزادی کیلئے قوم کو نکلنا ہوگا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ کامیاب تاریخی ریلی پر مرکزی اور صوبائی قائدین کو مبارک باد دیتا ہوں۔
عمران خان نے داتا دربار پہنچنے سے پہلے ہی گاڑی کے اندر سے خطاب کیا، اس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین واپس روانہ ہوگئے۔
عمران خان کے داتا دربار نہ پہنچنے پر کارکن بھی واپس چلے گئے، تحریک انصاف کی سینٹرل پنجاب کی قیادت نے داتا دربار پر خطاب کے لیے ساؤنڈ سسٹم لگا رکھا تھا۔
Comments are closed.