پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

فتنے سن لو! تمہاری گندی سیاست کو لاشیں دینے کیلئے مائیں بیٹے جوان نہیں کرتیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنے سن لو! تمہاری گندی سیاست کو لاشیں دینے کیلئے مائیں بیٹے جوان نہیں کرتیں۔

عمران خان کی ریلی پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان سن لو، تمہارے مکروہ عزائم قوم نے پہچان لیے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تمہاری فتنہ فساد کی سیاست لاہور میں دفن ہوگئی ہے۔ اب گھٹنوں میں سر دے کے روؤ یا جاؤ واپس چارپائی کے نیچے۔

پی ٹی آئی کی ریلی داتا دربار اور پھر واپس زمان پارک آئے گی، ریلی میں ایمبولینس بھی پھنس گئی، جس سے مریض کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ لاہور میں عمران خان کی قیادت میں نکالی جانے والی تحریک انصاف کی انتخابی ریلی داتا دربار پہنچنے سے پہلے ہی اختتام پذیر ہوگئی۔

عمران خان نے داتا دربار پہنچنے سے پہلے ہی گاڑی میں بیٹھ کر خطاب کیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے داتا دربار نہ پہنچنے پر کارکن واپس روانہ ہوگئے، سینٹرل پنجاب کی قیادت نے داتا دربار چوک پر ساؤنڈ سسٹم، اسٹیج لگایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.