سپریم کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی توشہ خانہ کیس سے متعلق اپیل سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا جبکہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
اپنی درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ حکم امتناع نہ دینے سے ٹرائل کورٹ میں سماعت مکمل ہوجائے گی۔ ہائیکورٹ کو حکم امتناع پر منظور یا مسترد کا آرڈر کرنا چاہیے تھا۔
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں درخواستیں خارج کردی تھیں۔
Comments are closed.