جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ پر فرد جرم عائد

راولپنڈی:توشہ خانہ کیس میںبانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی،عمران خان اور بشری بی بی اپنے وکلا کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے ملزمان کو کمرہ عدالت میں چارج شیٹ پڑھ کر سنائی اور بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر فرد جرم عائد کردی، چارج شیٹ سننے کے بعد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے بشری بی بی کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کردیں۔

You might also like

Comments are closed.