اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔
الیکشن کمیشن نے21 اکتوبر 2022ء کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ دیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی نے فیصلے کے خلاف گزشتہ برس 28 اکتوبر کو ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ میں معاملہ زیرِ التواء ہونے کے باعث اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی اور 13 ستمبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
Comments are closed.