اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

توشہ خانہ ریفرنس: بابر حسن بھروانہ نے تفصیلی فیصلے پر دستخط کردیے

الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے توشہ خانہ ریفرنس کے تفصیلی فیصلے پر دستخط کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فیصلے پر ممبر پنجاب نے بھی دستخط کر دیے ہیں۔

ای سی پی ذرائع کے مطابق ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نے آج تفصیلی فیصلے پر دستخط کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ممبر ای سی پی پنجاب بابر حسن بھروانہ اور ان کی اہلیہ ڈینگی کے باعث علیل ہیں۔

ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی خصوصی ٹیم نے جھنگ جاکر بابر حسن بھروانہ سے تفصیلی فیصلے پر دستخط کروائے۔

الیکشن کمیشن کا کل پیر 24 اکتوبر کو توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.