احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں نجی بینک کے منیجر کا بطور گواہ بیان قلمبند کرلیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی ، نیب پراسیکیوٹر عرفان ، وکلاء صفائی جمشید ملک اور ریاض راجپر عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزمان آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی، عبدالغنی مجیداور انور مجید کی طرف سے ایک دن کی حاضری سے استثناء کی درخواستیں جمع کرائی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کر لیا ۔
دوران سماعت گواہ منیجر سلک بینک کراچی محمد خرم اسلم نے بیان قلمبند کرایا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے ایک گواہ کو بیان ریکارڈ کرانے جبکہ دو گواہوں کو بیان پر جرح کے لیے طلب کر تے ہوئے سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی ۔
Comments are closed.