بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

توشہ خانہ ریفرنس، زرداری و گیلانی کیخلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان آئے ہوئے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے وکیل کے اعتراض پر جواب دیا تو الیکشن کمیشن قہقہوں سے گونج اٹھا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید، نیب کے گواہ زبیر صدیقی اور عبدالاحد عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے آصف زرداری اور انور مجید کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

وکلاءکی ہڑتال کے باعث اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.