راولپنڈی کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔
توشہ خانہ ریفرنس میں سماعت11 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ نیب حکام 11 جنوری کو توشہ خانہ ریفرنس میں 12 گواہان کو پیش کریں گے۔
دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فردِ جرم کےلیے 17 جنوری کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 20 گواہ پیش کرے گا۔ تحائف کا پرائیویٹ طور پر تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی بطور وعدہ معاف گواہ پیش ہوں گے۔
گواہان کی فہرست میں ایک اور وعدہ معاف گواہ بھی شامل ہے۔ سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری اور ڈپٹی ایم ایس بھی گواہان میں شامل ہیں۔
ڈپٹی قونصلیٹ جنرل دبئی رحیم اللّٰہ، توشہ خانہ کے سیکشن افسران بھی گواہی دیں گے۔
پی ایم آفس کے اسسٹنٹ سیکریٹری پروٹوکول زاہد سرفراز بھی نیب کے گواہ ہوں گے۔
Comments are closed.