خیبر پختون خوا میں ہزارہ ڈویژن کے ضلع تورغر کے گاؤں جھٹکا کے قریب کنڑا میں آسمانی بجلی گرنے اور شدید بارشوں کے باعث 2 مکانات تودے تلے دب گئے۔
حادثے میں 8 خواتین اور بچیوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز بارش کے بعد آسمانی بجلی گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا ہے جس میں 2 مکانات پہاڑی تودے تلے دب گئے۔
پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے اب تک 11 لاشیں نکال لی ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، مزید 3 لاشوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔
Comments are closed.