بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

توجہ ورلڈ کپ پر ہے شادی پر نہیں، راشد خان

افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولر راشد خان نے کہا ہے کہ توجہ ٹی 20ورلڈ کپ پر ہے شادی پر نہیں۔

ایک بیان میں اسپنر راشد خان کا کہنا تھا کہ میں نےکبھی نہیں کہا کہ افغانستان ورلڈکپ جیتے گا تو شادی کروں گا، یہ پڑھ کر بہت حیران ہوا کیونکہ میں نے ایسا بیان ہی نہیں دیا۔

دورِ حاضر کے بہترین ٹی ٹوئنٹی اسپنر افغانستان کے…

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تو کہا تھا کہ چند برسوں میں 3 ورلڈ کپ ہیں اس لئے فوکس شادی پر نہیں کرکٹ پر ہوگا۔

افغان کرکٹ بورڈ نے راشد خان کو متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ایونٹ کے لیے کپتان مقرر کیا تھا۔

افغان کھلاڑی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے خیال میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسپنرز کا ایونٹ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.