پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی بیٹسمین بین ڈنک کا کہنا ہے کہ مناسب وقت ہے کہ تمام ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں، یہ محفوظ ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی، جنوبی افریقہ کا پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ایک بڑا قدم ہے۔
بین ڈنک نے کہا کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بھی لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوش ہوں، گزشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے ساتھ بہت انجوائے کیا۔
آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ کارکردگی اور تجربہ اچھا رہا فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، لاہور اور کراچی میں خوشگوار ماحول میں میچز ہوئے۔
Comments are closed.