جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

تمام متعلقہ ادارے لاپتہ افراد کے بارے میں از خود اقدامات کریں، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت میں ریمارکس دیئے کہ متعلقہ تمام ادارے لاپتہ افراد کے بارے میں از خود اقدامات کریں، گمشدہ شہریوں کے اہلخانہ پریشان ہیں، داد رسی کی ضرورت ہے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے سندھ ہائیکورٹ میں کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار ایک خاتون نے عدالت میں بتایا کہ میرا بیٹا کافی عرصے سے لاپتہ ہے ہم در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں،اس پر جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ تحمل رکھیں، ہم لاپتہ افراد کی بازیابی کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

ایس ایس پی سٹی نے دیگر لاپتہ افراد سے متعلق پیش رفت تحقیقاتی رپورٹس عدالت میں پیش کیں اور بتایا کہ لاپتہ ہونے والے محمد زبیر کی ٹریول ہسٹری نہیں ملی ہے۔

اس موقع ہر سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے 22 مارچ کو رپورٹ طلب کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.