وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے انکشاف کیا ہے کہ تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا مشورہ تھا کہ امتحانات ہونے چاہئیں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم کے لحاظ سے تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا مشورہ تھا کہ امتحانات ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت کا پہلو ہمیشہ مقدس ہوتا ہے، این سی او سی میٹنگ میں ملک کی صحت کی صورتِ حال کاجائزہ لیا جاتا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خواہش تھی کہ میٹرک اور انٹر کی کلاسز جاری رکھیں تاکہ امتحانات لیے جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سال جو گریڈز کے ساتھ ہوا، اُس پر بہت تماشا ہوا، میٹرک اور انٹرکے امتحانات مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں ہوں گے۔
شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ کیمبرج نے کہا کہ اس سال پاکستان میں ٹیچر اسسٹڈ گریڈز نہیں ہوں گے، کل سے او لیول کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ صحت کی بنیاد پر فیصلہ میں نے نہیں کرنا، یہ فیصلہ انہوں نے کرنا ہے جو میڈیکل فیلڈ سے وابستہ ہیں۔
Comments are closed.