وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول سمیت تمام اپوزیشن سے اپیل ہے کہ وہ چند ہفتوں کے لیے سیاست کو بھول جائیں، ایس او پیز پر عمل کروانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ مریم نواز نے حکومت گرانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگالیا۔
انہوں نے کہا کہ جب ہر حربہ اپنی موت مرگیا تو ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں کہنے کو وہ پی ٹی آئی کو پانچ سال پورے کرنے دیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دیر آئے درست آئے، لیکن یہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے، اس کے علاوہ وہ کیا کرسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے پتا تھا ان کے بازووں میں نہ طاقت ہے اور نہ ہی ان کے بیانیے میں جان ہے، انھوں نے اچھا کیا کہ توبہ کرلی ہے۔
Comments are closed.