جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

تمام ادارے اپنے دائرے میں اپنا کام کریں: احسن اقبال

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ وقت آ گیا ہے کہ تمام ادارے اپنے دائرے میں اپنا اپنا کام کریں۔

شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں سودے بازی اور پیسوں کی گھن گرج ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جاری کردہ سینیٹ ٹکٹوں پر کوئی اعتراض نہیں ہوا، پی ٹی آئی کا بلوچستان میں 70 کروڑ روپے میں سینیٹ کا ٹکٹ بیچا گیا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں 35 کروڑ روپے میں سینیٹ ٹکٹ بیچنے کا الزام خود پی ٹی آئی کے لوگوں نے لگایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کے پی کے میں سینیٹ ٹکٹ کے لیے پیسے کے لین دین کی ویڈیو سامنے آئی ہے، 2021ء الیکشن، تبدیلی اور عمران نیازی سے نجات کا سال ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.