پنجاب کے وزیرِ تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے یکساں نصاب پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
لاہور سے جاری کیئے گئے پنجاب کے وزیرِ تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا بیان میں کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یکساں نصابِ تعلیم کا نفاذ پرائمری سطح پر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یکساں نصابِ تعلیم کا اطلاق تمام سرکاری، نجی اسکول و دینی مدارس پر کیا جائے گا۔
وزیرِ تعلیم پنجاب نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ایک قوم ایک کتاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اساتذہ کی تربیت کے لیے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے۔
مراد راس نے یہ بھی کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار اساتذہ کی آن لائن تربیت کیلئے سسٹم بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.