پرنس فلپ کی آخری رسومات کی تصاویر: ملکہ برطانیہ اور قوم کی جانب سے پرنس فلپ کو الوداع
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم سنیچر کو ونڈزر کاسل کے میدانوں میں اپنے شوہر پرنس فلپ دی ڈیوک آف ایڈنبرا کی آخری رسومات میں اپنے خاندان اور قوم کی راہنمائی کر رہی ہیں۔
پرنس فلپ کے تابوت کے پیچھے اُن کے خاندان کے چند افراد بشمول اُن کے چار بچے اور ان کے پوتے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری چلیں گے۔
ڈچز آف کارن وال کمیلا پارکر ونڈزر کاسل میں سینٹ جارج چیپل پہنچ رہی ہیں
کیتھرین، ڈچز آف کیمبرج سینٹ جارج چیپل پہنچ رہی ہیں
شاہی خاندان کا فوجی دستہ پرنس فلپ کی آخری رسومات کے موقع پر ونڈزر کاسل کے باہر موجود ہے
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پرنس فلپ کی آخری رسومات کے موقع پر فٹ گارڈز بینڈ اپنی مقررہ پوزیشن لے رہا ہے
آخری رسومات سے قبل شاہی گھڑسوار فوجی دستہ ونڈزر کاسل پہنچ رہا ہے
اسے ایک لینڈ روور ہرس پر کاسل کے اندرونی ہال سے کچھ فاصلے پر سینٹ جارج چیپل تک لے جایا جائے گا۔ ڈیوک آف ایڈنبرا نے خود اس گاڑی کی ڈیزائننگ میں مدد دی تھی۔
اس کے بعد دعائیہ تقریب کی شروعات سے عین پہلے برطانوی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے ملکی سطح پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
یہ علامتی آخری رسومات مکمل طور پر ونڈزر کاسل کے میدانوں میں ادا کی جائیں گی اور عوام سے یہاں اور دیگر شاہی رہائش گاہوں کے باہر جمع نہ ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔
جب دوپہر کے وقت شاہی گھڑسوار فوجی دستہ ونڈزر کاسل کی جانب رواں دواں تھا تو انھیں دیکھنے کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
جس وقت شہزادہ فلپ کے تابوت کو ونڈزر کاسل سے سینٹ جارج چیپل تک لے جایا جا رہا ہوگا، اس وقت اس رجمنٹ کے ارکان کاسل کے مشرقی باغ سے توپوں کی سلامی دیں گے۔
سیاہ، سنہری اور سرخ وردیوں میں ملبوس درجنوں گھڑسوار تین توپوں کے ہمراہ ونڈزر کاسل کے کیمبرج دروازے تک گئے۔
عوام کی ایک قلیل تعداد ڈیوک آف ایڈنبرا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ونڈزر میں موجود ہے تاہم کووڈ کی پابندیوں کے باعث یہ علاقہ عمومی طور پر خالی ہی نظر آ رہا ہے۔
لوگ پرنس فلپ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ونڈزر کاسل کے باہر موجود ہیں
میڈیا ارکان پرنس فلپ کی آخری رسومات کے دن ونڈزر کاسل کے باہر جمع ہیں
ڈیوک آف ایڈنبرا کے ذاتی طور پر منتخب کردہ شاہی نشانات اور اُن کے اعزازات ونڈزر میں سینٹ جارج چیپل میں رکھے گئے ہیں۔
برطانیہ اور دولتِ مشترکہ کے ممالک کی جانب سے اُنھیں عطا کیے گئے میڈلز اور اعزازات نو گدیوں پر رکھے گئے ہیں۔ اس میں ڈنمارک اور یونان کے شاہی نشانات بھی شامل ہیں جو اُن کے پیدائشی طور پر یونان اور ڈنمارک کا شہزادہ ہونے کی عکاسی کرتے ہیں۔
ڈیوک آف ایڈنبرا کے شاہی نشانات اور اعزازات سینٹ جارج چیپل میں رکھے گئے ہیں
پرنس فلپ کے شاہی نشانات: رائل وکٹورین آرڈر کالر اور بیج، اور رائل وکٹورین آرڈر بریسٹ سٹار اور بیج (سامنے)، اور آرڈر آف دی ایلیفینٹ (ڈنمارک) اور آرڈر آف دی ریڈیمر (یونان)
دریائے تھیمز سے ونڈزر کاسل کا منظر
تمام تصاویر کے جُملہ حقوق محفوظ ہیں۔
Comments are closed.