ترکی کے جنوبی اور مغربی حصے میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پانچ روز کے دوران مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ 5 روز قبل ملک کے مختلف حصوں میں لگنے والی جنگلات کی زیادہ تر آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
جبکہ بحیرہ ایجیئن کے قریب بوردم ریزورٹ کے قریب لگی آگ بھی بجھالی گئی ہے۔
ترک وزارت جنگلات کے مطابق جنگلات میں 112 مقامات پر لگی آگ میں سے 107 پر قابو پالیا گیا ہے۔
ترکی کے علاوہ روس، یوکرین، ایران اور آزربائیجان کی فائر فائٹرز ٹیمیں بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
Comments are closed.