بدھ 27؍ربیع الثانی 1444ھ23؍نومبر 2022ء

ترکیہ کو حق ہے کہ وہ شمالی شام میں اپنےمسائل خود حل کرے، طیب اردوان

شام میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن کے حوالے سے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ کو حق ہے کہ وہ شمالی شام میں اپنے مسائل خود حل کرے۔ 

انہوں نے کہا کہ شمالی شام میں فضائی کارروائیاں صرف ابتدا ہے۔ ہم اپنی جنوبی سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے پہلے سے زیادہ پرعزم  ہیں۔

صدر طیب اردوان نے کہا کہ انتہائی مناسب وقت پر شمالی شام میں زمینی کارروائی شروع کریں گے۔ 

ترک صدر نے کہا کہ شام اور عراق کی انتظامیہ کو ترکیہ کی کارروائیوں سے بے چین نہیں ہونا چاہیے۔ ترکیہ کی کارروائیاں عراق اور شام کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.