ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے دوران 3 بزرگ افراد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 75 سالہ خاتون اپنے رشتے داروں کے ساتھ ووٹ ڈالنے آئی تھیں جبکہ 85 سالہ ابراہیم یلدیز کا انتقال ووٹ ڈالنے کے بعد ہوا۔
رپورٹس کے مطابق انتخابات کے دوران ایک پولنگ سپروائزر کا بھی اپنا کام انجام دیتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں اتوار کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے دوران عوام کا زبردست رش اور جوش و خروش دیکھا گیا تھا۔
Comments are closed.