رجب طیب اردوان مسلسل دوسری مرتبہ ترکیہ کے صدر منتخب ہوگئے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق ترکیہ کی سپریم الیکشن کونسل کا کہنا ہے کہ صدر طیب اردوان کو ووٹوں کی گنتی کے دوران 52.09 فیصد ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔
خیال رہے کہ 14 مئی کو ہونے والے انتخابات کے دوران کسی بھی جماعت کو 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں ہوئے تھے جس کی وجہ سے ووٹنگ کا عمل دوبارہ کیا گیا۔
طیب اردوان کی پیپلز الائنس نے 49.52 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔
آج ہونے والی ووٹنگ کے دوران ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب تک کے نتائج کے تناظر میں رجب طیب اردوان کو 53.4 فیصد ووٹوں سے برتر حاصل ہے۔
طیب اردوان کی ممکنہ جیت پر انہیں دوست ممالک بشمول پاکستان کی جانب سے مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
جیت کے بعد اپنے بیان میں صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی قوم کی حمایت سے صدارتی انتخابات کا دوسرا دور مکمل کرلیا۔
واضح رہے کہ طیب مرتبہ ترکیہ کی حکمرانی کریں گے۔ وہ اگست 2014 میں ترکیہ کے وزیراعظم بنے۔ صدارتی نظام میں وہ جولائی 2018 میں ترکیہ کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔
Comments are closed.