ہفتہ 20؍ذیقعد 1444ھ10؍جون 2023ء

ترکیہ: ایک ارب ڈالر کی جعلی کرنسی پکڑی گئی، 6 ملزمان گرفتار

ترکیہ کی سیکیورٹی فورسز نے استنبول میں ایک ارب ڈالر کی جعلی کرنسی قبضے میں لے کر 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

زیر حراست ملزمان میں ایک کا تعلق گھانا جبکہ 3 کا سوئیڈن سے ہے۔

ملٹری پولیس نے استنبول کے علاقے کاغیثین میں مشتبہ ملزمان کا پیچھا کیا اور ایک گودام پر پہنچ کر کارروائی کی۔

فورس اہلکاروں نے 100، 100 ڈالر کے جعلی نوٹ پکڑے جن کی کل مالیت ایک ارب ڈالر تھی، یہ نوٹ افریقی ممالک کو بھیجے جانے تھے۔

بعد ازاں ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور ان کی نقدی اور زیورات کو ضبط کرلیا گیا۔

سوئیڈن اور گھانا کے قونصل خانوں کو اس سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

جعلی نقدی پکڑنے کا یہ آپریشن ترکیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.