پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

ترکیہ اور شام میں بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ترکیہ اور شام سمیت مختلف ممالک میں آنے والے زلزلے پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے زلزلے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ تباہ کن زلزلے پر برادر ملک ترکیہ، شام اور ہمسایہ ممالک سے افسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے پیاروں کے بچھڑنے کی غم کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔

ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے مجموعی اموات 514 ہو گئیں جبکہ درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ترک نائب صدر کا اس حوالے کہنا ہے کہ ترکیہ میں آئے زلزلے سے اموات کی تعداد 284 ہو گئی ہے۔

ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے مجموعی اموات 514 ہو گئیں جبکہ درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ زلزلے کے بعد غازیانتپ اور حاطے ایئر پورٹ پر سول پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

زلزلے سے ترکیہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 440 بتائی جا رہی ہے۔

ادھر شام میں زلزلے سے اموات 230 سے زائد جبکہ زخمیوں کی تعداد 600 ہو گئی۔

زلزلے سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.